ڈبلن: تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلن میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قومی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments
Follow Us