fbpx
خبریں

توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد ترجیحات میں شامل ہے، امریکا/ ویب ڈیسک

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا کی جانب سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کی مدد کی گئی۔

ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پراجیکٹس کے ذریعے لاکھوں گھروں میں بجلی فراہم ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز پر گرین الائنس کے ذریعے مل کر کام کررہے ہیں، آبی وسائل، اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی میں تعاون جاری ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے