لاہور: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے تین خصوصی پروازیں پاکستانی طلبہ کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پرواز کے اے 4571 نے ڈھائی بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرلینڈ کیا، طلبہ کے لئے حکومت کی ہدایات پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق پروازکے اے 4571 بیس منٹس تاخیر سے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی، طلبہ کے والدین اور رشتہ دار ائیرپورٹ پر اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس سے قبل بھی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے دو خصوصی پروازیں طلبا سمیت 180 سے زائد مسافروں کو لیکر وطن واپس پہنچی تھیں۔
پاکستانی طلبہ سمیت تقریباً 180 مسافر بشکیک سے باحفاظت 2 خصوصی پروازوں کے ذیعے وطن پہنچ گئے۔ بشکیک سے 180 طلبہ اور مسافروں کو لیکر آنے والی پرواز کے اے 4575 نے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کیا۔
پرواز کے اے 6571 طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لیکر لاہور پہنچی تھی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان آرہے ہیں، بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ رکھا گیا۔ بچوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا ہے، حکومت طلبا کے انخلا کو جلد یقینی بنائے۔