fbpx
خبریں

ترکیہ کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور بچوں سمیت جاں بحق/ ویب ڈیسک

ترکیہ کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد شامل تھی، کوئٹہ کا علی آغا بہتر مستقبل کے لیے خاندان سمیت ایران سے یورپ جارہا تھا۔

پندرہ مارچ کو کشتی طوفان میں تباہ ہوکر ڈوب گئی، حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔

ترک حکام کے مطابق اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہٰں، علی آغا بیوی اور چار بچوں کی تدفین ترکیہ میں ہی کردی گئی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے