fbpx
خبریں

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جیت کے ساتھ کھاتہ کھول لیا/ اردو ورثہ

ایپوہ: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت سے ایونٹ کی شروعات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔

دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پاکستان کے دفاع پلیئرز نے ملائیشیا کی کئی مووز ناکام بنائیں۔

قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے ذکریا حیات اور ابو محمود نے بھی ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ پاکستان اپنے اگلےمیچ میں کل کوریا سے ٹکرائے گا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کا آج ہفتے سے آغاز ہوا ہے جس میں پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ میزبان ٹیم کے خلاف کھیلا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

جاپان کے علاوہ باقی پانچ ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ روانہ ہوجائیں گی۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہوا ہے جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہو گا۔

واضح رہے قومی ہاکی تیم تین بار اس ایونٹ کی چیمپیئن بن چکی ہے۔ پاکستان اس سال اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اپنی ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے