fbpx
خبریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان/ ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے حارث رؤف ڈراپ، محمد عامر کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بابر اعظم کپتان ہوں گے، انجری کے باعث فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ سینیئر بولر محمد عامر کی چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ سیریز کے لیے بابر اعظم کپتان ہوں گے۔ عماد وسیم اور محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی سینیئر بولر کی چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ابرار احمد، افتخار احمد، اعظم خان، فخر زمان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمدعرفان خان، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین آفریدی، اسامہ میر، صائم ایوب، عثمان خان، زمان خان ٹیم کاحصہ ہونگے جب کہ حارث سہیل اس سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ 5 سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ کیساتھ مشاورت سے ٹیم کا فیصلہ کیا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ ہے، کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں سلیکٹ نہ ہونیوالے بھی وائٹ بال کا حصہ ہونگے اور روٹیشن پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کو کھلائیں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے