fbpx
خبریں

پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت/ اردو ورثہ

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان شہر ہرات میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغان عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گرد حملے کے نتیجےمیں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ غم کی گھڑی میں ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد کی جانب سے مسجد پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

اس سلسلے میں صوبائی دفتر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے