کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح 76 ہزار 248 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 76 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 1.16 فیصد کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، 215 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 144 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 278.30 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پر بند ہوا۔
Comments
Follow Us