fbpx
خبریں

سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے استعفیٰ دے دیا/ اردو ورثہ

لاہور : سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے استعفیٰ دے دیا ، حکومت ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں موذی پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں ناکامی پر سربراہ قومی انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہوگئے اور اپنا استعفی وزارت صحت کو بھجوا دیا۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہزاد سے استعفی لیا گیا ہے، حکومت ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی، وہ پی ٹی آئی دور میں سربراہ پولیو پروگرام مقرر ہوئے تھے۔

رواں سال ملک میں 153 پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے اور 3 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے 139 اضلاع کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2022 میں جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو نے وبائی صورت اختیار کی ہے، ڈاکٹر شہزاد کے دور میں پولیو وائرس نے وبائی شکل اختیار کی، وہ افغانستان سے پاکستان پولیو وائرس منتقلی روکنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد کی تعیناتی کے وقت پولیو کیسز کم ترین سطح پر تھے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے