fbpx
خبریں

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ/ ویب ڈیسک

یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پریڈگراؤنڈ شکرپڑیاں سے ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔ موبائل فون سروس صبح 6 بجےسے دن 2 بجے تک بند رکھی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔

یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہفتہ کو ہو گی جس کے مہمان خصوصی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر آصف زرداری ہوں گے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا شریک ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔

صدر مملکت صدارتی گارڈز کی معیت میں صدارتی بگھی میں پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ملٹری پولیس کا دستہ ایسکورٹ کر کے سلامی کے چبوترے تک لائے گا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے