fbpx
خبریں

پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے اعلان پر محمد حفیظ کا ردعمل/ ویب ڈیسک

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کپتان محمد حفیظ کا ردعمل آگیا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، حفیظ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مل کر دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن نقوی نے حفیظ کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی محمد حفیظ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا جس کی وجہ سے دونوں نے راستیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا گیا جس میں حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔

تاہم محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اعلان پر خوش نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ’ریسٹ ان پیس ڈومیسٹک کرکٹ۔‘

محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

بابراعظم ( کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد

ریزرو کھلاڑی:

ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے