fbpx
خبریں

بابراعظم نے ہدف جلدی پورا نہ ہونے کی وجہ بتا دی/ اردو ورثہ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کینیڈا کے خلاف ہدف جلدی حاصل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جس میں اسے امریکا اور بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف ہے جس میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے  ہدف جلدی حاصل نہ ہونے کی وجہ مشکل پچ کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کےذہن میں رن ریٹ کامعاملہ بھی تھا لیکن پچ مشکل تھی اس وجہ سےجلدی ہدف حاصل نہیں کر سکے۔

کپتان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میچ جیت گئے ہمیں 13 سے 14 اوور میں ہدف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

کینیڈین کپتان سعد بن ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی ہم نے 20 سے 25 رنز کم بنائے۔

کینیڈا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں 2وکٹیں حاصل کرنے والے محمدعامر کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پاکستان کے لیے بہت اہم تھی ابھی بھی چانس ہے ہو سکتا ہے ہم کوالیفائی کر جائیں۔

محمد عامر نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ کی، میں ذہنی طور پر بہت پختہ تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، آغاز میں اور آخری اوورز میں صورتحال کے حساب سے اپنا کام کیا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے