fbpx
خبریں

ٹک ٹاکر حکومت کاسمیٹک طریقے سے کام کر رہی ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب/ ویب ڈیسک

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ ہے اس وقت صوبے بھر میں لاقانونیت انتہائی عروج پر ہے جبکہ ٹک ٹاکر حکومت کاسمیٹک طریقے سے کام کر رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ اس وقت لاقانونیت انتہائی عروج پر ہے، رمضان کے پہلے عشرے میں چوری اور ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے، پہلے ڈولفن کی 30 کے قریب ٹیمیں گشت پر ہوتی تھیں اب صرف 10 یا 20 ہیں۔

یہ فارم 47 کی مسلط شدہ ٹاک ٹاکر حکومت ہے انہیں عوام کے حقوق کی پروا نہیں اور صرف کاسمیٹک کام کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے 5 اہم اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں، جو پیسہ دوائیوں پر خرچ ہونا تھا وہ فضول کاموں میں خرچ ہوا، اطلاع ملی ہے کہ ان کی کسی منسٹر صاحبہ نے تھانے پر چڑھائی کر دی اور ایم پی اے کو روکنے پر پولیس کو الٹا معافی مانگنا پڑی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ن لیگ نے ہماری 27 سیٹیں چھینی ہیں اور اب بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ہمیں ان سے کوئی امید نہیں، پنجاب حکومت اپنی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترکرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ہمارے ارکان ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، ہمارے 104 ممبرز پورے ہیں اور ہم دونوں سیٹیں نکالیں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے