fbpx
خبریں

پاکستان میں تیل کے اہم ذخائر دریافت ہو گئے/ اردو ورثہ

اسلام آباد: ماری پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال 1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کر لیے۔

ایم ڈی ایم پی سی ایل کے مطابق کنویں شوال 1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا، کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تیل کی یہ دریافت جیو سائنس دانوں اور انجینئرز کے لیے قابل ذکر کامیابی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی یہ دریافت سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملے گی، اور یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے