fbpx
خبریں

نارتھ ناظم آباد میں کار سے نوجوان کی لاش برآمد/ ویب ڈیسک

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی پر ایک کار سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرسل نامی لڑکے کی لاش اس کے زیراستعمال گاڑی میں سے ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مقتول مرسل کی لاش اس کے زیراستعمال گاڑی سے ملی ہے۔

مقتول کی لاش گزشتہ روز صبح 4 بجے اس کےگاڑی کی پچھلی سیٹ سے ملی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں نہ ہی کوئی جھگڑا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مقتول کے زیراستعمال گاڑی سپروائزر نے لےکر دی تھی۔ ایس پی گلبرگ نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی گلبرگ سعدبن عبید نے کہا کہ مقتول کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے