fbpx
خبریں

نیتن یاہو دمشق حملے کے بعد ذہنی توازن کھو چکا ہے، ایرانی وزیرخارجہ/ ویب ڈیسک

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو دمشق حملے کے بعد ذہنی توازن کھو چکا ہے، حملہ صیہونی عزائم کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا دمشق حملہ غزہ میں صیہونی عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم ذہنی توازن کھو چکا ہے، دمشق حملے پر عالمی برادری کا شدید اور سنجیدہ ردعمل آنا چاہیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب وقت پر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران اپنی مرضی سے اسرائیل کو دوٹوک جواب اور سزا دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب فضائی حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔ حملے میں ایرانی قونصل خانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی حملے کو اہداف کے حصول کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دریں اثنا پاکستان کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ شام کی سلامتی اوراستحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانے پر حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے