fbpx
خبریں

ابھی ہمارا پسینہ سوکھا ہی نہیں اور کل سعودی وفد پاکستان آئے گا، مصدق ملک/ اردو ورثہ

لاہور: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارا پسینہ سوکھا ہی نہیں اور کل 35 کمپنیوں پر مشتمل سعودی وفد پاکستان آ رہا ہے جبکہ تین دن بعد ہمارا وفد ریاض جائے گا۔

مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب سے ہمیشہ دوستی کا رشتہ رہا ہے لیکن اس رشتے کو اقتصادی یا ترقی کے رشتے میں تبدیل نہیں کر سکے، سعودی عرب ہماری مدد کیلیے تیار کھڑا ہے لیکن ہمیں اب مدد نہیں ترقی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری برآمدات کم اور درآمدات بہت زیادہ ہیں، ایکسپورٹ اور امپورٹس کے اس عدم توازن کو ختم کرنا ہے، ہم عوام کو ریڈ ٹیپ سے ریڈ کارپٹ کی طرف لے کر جائیں گے، معاشی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ہمیں جی ڈی پی بڑھانی ہے جس سے روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد کل پاکستان آ رہا ہے، پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے ریاض میں 15 اہم ملاقاتیں کیں، کل آنے والے وفد سے ملاقات میں پیٹرولیم اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے سے متعلق بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انقلاب آ رہا ہے جہاں ہر چیز بجلی پر منتقل ہو جائے گی، پاکستان میں بہت کاپر ہے ہم صرف مٹی نہیں اصل پروڈکٹ بیچنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں مٹی سے کاپر نکالنے کیلیے کارخانیں لگائیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہمارا ہدف 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، ایسا بھی نہیں  فوراً ہو جائے اور ایسا بھی نہیں کہ 5 سال لگ جائیں، سرکاری اور نجی سیکٹر میں 10 ہزار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ٹارگٹ ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے