fbpx
خبریں

کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی ، میئر کراچی کا اہم بیان آگیا/ اردو ورثہ

کراچی : میئرکراچی مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعےٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں کئی عرصےسےخراب تھیں، کے ایم سی کی سی این جی بسوں کوڈیزل پر منتقل کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈرختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی تھا، ارکان کو بتایا گیاجو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔

میئرکراچی نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر رکاوٹ ہو، میرا دفتر، سندھ سیکرٹریٹ عوام کیلئےکھلاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے بہت سے مسائل ہیں انہیں حل کرناچاہتاہوں، تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے