fbpx
خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ/ اردو ورثہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دوطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف سخت اقدامات کا حکم دیا اور کہا آئی جی سندھ تھانوں کو مضبوط اور بہتر بنائیں، شاہین فورس اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو فعال کریں۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو اپ گریڈ کرنے، ون فائیو مدد گارکو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چوری کا سامان جس بازار میں فروخت ہوتا ہے وہاں کارروائی کی جائے، اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے عادی مجرموں کی ٹیگنگ کیلئے چار ہزار ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے روزانہ 250 مقدمات درج ہورہے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہین فورس کرائم ہونے والی جگہوں پر پیٹرولنگ کریں۔

آئی جی سندھ نے بریفنگ میں کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے، غیر قانونی اسلحہ کے 2769 مقدمات داخل کیے جبکہ اس کارروائی کے دوران 2769 ملزم کو گرفتار کیا گیا، اس سال 18 اپریل تک مختلف قسم کے 2822 ہتھیار برآمد کیے۔

آئی جی سندھ نے کچے میں آپریشن سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ جنوری سے 19 اپریل  تک 118 افراد اغواکیے گئے ہیں، جس میں سے 94 بافراد ازیاب کرائے گئے جبکہ 24 کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں آپریشن تیز کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شکار پور اور کشمور کے  کچے میں پولیس چوکیاں بنائی جائیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے