fbpx
خبریں

مومل خالد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا؟/ اردو ورثہ

معروف پاکستانی اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد نے شوہر عثمان پٹیل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک پوسٹ پر مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں کام کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں، اب شوبز میں کام نہیں کروں گی۔‘

اداکارہ نے ازراہ مذاق یہ کہا ہے یا نہیں؟ یہ واضح نہیں ہوسکا۔

اداکار کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے ہیں کہ اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو حجاب میں دیکھ کر واضح ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ مومل خالد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، گڑیا رانی نمایاں ہیں۔

یاد رہے کہ 2015 میں اداکارہ مومل خالد کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔

اداکارہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی چلانے والے ان کے منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے