fbpx
خبریں

’’پولیس میں پیسہ تقسیم ہوتا ہے اس لیے جرائم نہیں رکتے‘‘/ اردو ورثہ

کراچی: ایم کیوایم کے ایم این اے عبدالوسیم نے کہا ہے کہ پولیس میں پیسہ تقسیم ہوتا ہے اس لیے جرائم نہیں رکتے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایم این اے عبدالوسیم نے فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے۔ شہر میں ڈاکووں کی ٹیمیں آرہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں 50 افراد کو قتل کر دیا گیا کوئی پولیس افسر مقتول کے گھر نہیں گیا، متعصب حکمران اس شہرکے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں،

ایم کیوایم ایم این اے عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ لوگ گھر سے نکلیں تو موبائل چھن جاتاہے، ڈکیت شہریوں کی جیبیں خالی کردیتے ہیں۔ جرائم میں کمی ہونا چاہیے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں۔

عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ کچھ پولیس اہلکارجرائم میں ملوث ہیں، ایس ایچ اوز کو سب معلوم ہے۔ پولیس نے شہر میں لاکھوں ٹھیلے لگوائے ہوئے ہیں، کئی ادارے ملوث ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے