fbpx
خبریں

کپتانی کیلئے محمد رضوان بہتر چوائس تھے، شاہدآفریدی/ ویب ڈیسک

قومی کرکٹ ٹیم کے قائد کو تبدیل کرنے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان آگیا۔

سوشل میڈیا پر سابق کپتان نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں، کپتانی کیلئے محمد رضوان بہتر چوائس تھے اب فیصلہ ہو چکا ہے تو بابراعظم کےلیے میری حمایت اور نیک خواہشات ہیں۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دینے کے فیصلے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ وہ پی سی بی کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ کپتان تبدیل ہونے سے ٹیم کے ماحول پر فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بابر اعظم چار سال ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔

دوبارہ کپتان بننے پر بابراعظم نے کہا کہ حالیہ ٹی20 سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے مستقبل میں شاہین آفریدی سےمشورہ کرتا رہوں گا۔

شاہین آفریدی نے بیان میں کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات تھی کھلاڑی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے میں اپنےکپتان کی حمایت کروں، ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے