fbpx
خبریں

منیٰ عرفات میں پاکستانی عازمین کے لیے نئی سہولت/ اردو ورثہ

وفاقی وزیر چوہدری سالک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں سال منیٰ عرفات میں پاکستانی عازمین کو تازہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک نے سیکریٹری مذہبی امور کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کیا، ڈی جی حج عبدالوہاب و دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ انھوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ منیٰ وعرفات میں عازمین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، رواں سال مدینہ میں شکایات کی شرح کافی کم رہی جو حوصلہ افزا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام شعبے عازمین حج کی بہبود کیلئے بہترین کوآرڈنیشن رکھیں، ٹیم کی آپس میں اچھی کوآرڈنیشن نہ ہو تو جیتا ہوا میچ بھی ہار جاتے ہیں،

چوہدری سالک کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال حج کے دوران منیٰ عرفات میں پاکستانی عازمین کو تازہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جائیگا، عازمینِ کو7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب وادی منیٰ لے جایا جائےگا۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ معاونین اپنی انا قربان کردیں، خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں، ذوالفقارحیدر نے کہا کہ رواں سال معاونین حج کے انتخاب کیلئے کسی کی سفارش قبول نہیں کی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے