fbpx
خبریں

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا/ اردو ورثہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد چند مقامات پر بارش کاامکان ہے، جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات میں درجہ حرارت 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم،ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کادرجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے