fbpx
خبریں

سوشل میڈیا میمز میں وائرل کتیا نے اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا/ اردو ورثہ

آپ نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر شیئر کی جانے والی ایسی کئی میمز دیکھی ہوں گی جس میں ایک شرارتی کتیا کو دکھایا جاتا ہے۔

ڈوگے میم سے شہرت حاصل کرنے والی کتیا ’کابوسو‘ اب اس دنیا میں نہیں رہی، میم ڈاگ کبوسو 24 مئی 2024 کو 18 سال کی عمر میں اپنے پرستاروں کو افسردہ کرگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کتیا کی سب سے زیادہ مشہور ہونے والی وہ تصویر ہے جس میں وہ ترچھی نگاہوں سے کیمرے کی جانب شرارتی اور معنی خیز انداز سے دیکھ رہی ہے۔

Dog Kabosu

کابوسو کی ترچھی نظروں والی یہ تصویر مختلف آن لائن چیٹ رومز پر سال 2013 کے ایام میں وائرل ہوئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

اپنے پالتو جانوروں سے محبت کرنے والی اس کتیا کی مالکہ 62 سالہ خاتون اتسوکو ساتو نے گزشتہ روز ایک بلاگ پوسٹ میں افسوسناک خبر بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی جاپانی کتیا مر کرگئی ہے اس کے لیے الوداعی پارٹی 26 مئی کو منعقد کی جائے گی۔

کتیا کی مالکن 62 سالہ اتسوکو ساتو جاپان کے صوبہ چیبا کے شہر ساکورا سے تعلق رکھنے والی کنڈرگارٹن ٹیچر ہیں، نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں میری پیاری کتیا نے جمعہ کی صبح تقریباً آٹھ بجے میری گود میں اپنی آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند کرلیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کبوسو سے پیار کرتے تھے میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔

اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر ہزاروں صارفین نے اتسوکو ساتو کی پوسٹ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس کتیا کی بڑی اور چمکدار آنکھیں اور دلکش مسکراہٹ نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور وہ اب ہمیشہ کے لیے صارفین کی یادوں اور ان کے ذہنوں میں نقش ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین بہت بڑی تعداد میں اس کتیا کے معصوم چہرے کے ساتھ اپنے دلچسپ تبصرے پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ کابوسو کا چہرہ لاتعداد سماجی پوسٹوں میں نمایاں ہوا اور یہاں تک کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی کا چہرہ بھی بن چکا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے