fbpx
خبریں

نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے/ ویب ڈیسک

نیتن یاہو حکومتی کی تبدیلی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف دسیوں ہزار لوگوں نے یروشلم میں پارلیمنٹ تک احتجاج مارچ کیا ہے۔

شرکأ نے انتخابات کا مطالبہ کیا اور حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے پر زور دیا جس کے تحت غزہ کی پٹی میں قید 130 سے زائد اسیروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ جنگ کے آغاز کے بعد تل ابیب کے سب سے بڑے مظاہروں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں ایک نئی حکومت لانے کے لیے انتخابات کا انعقاد ہی ملک کے مفلوج نظام کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ مفلوج ہے، یرغمالیوں کا معاہدہ مفلوج ہے، شمال مفلوج ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کی زیر قیادت حکومت مفلوج اور ناکام ہو رہی ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے