پشاور : خیبر پختونخواہ کابینہ نے صوبے کے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دےدی ، پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افرادکو 10، 10 ہزار روپے دیئےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ضم اضلاع میں پولیس کوگاڑیوں ودیگر جدیدآلات کی فراہمی کیلئےاے ڈی پی اسکیم کی منظوری دے دی ، اسکیم کے تحت 7.67ارب روپےسے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔
کےپی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کےمستحق افراد کو عید پیکج دینےکی منظوری دےدی گئی ، پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افرادکو 10، 10 ہزار روپے دیئےجائیں گے، کے پی حکومت کے اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔
اجلاس میں 2050 پولیس شہدا کے خاندانوں کو بھی10، 10 ہزار روپےعید پیکج دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
کےپی کابینہ نےسرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی اور ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ،اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کےمعاہدے کی منظوری دی۔