fbpx
خبریں

کوہلی پر تنقید کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، معروف کمنٹیٹر/ اردو ورثہ

آئی پی ایل میں کمنٹری کرنیوالے معروف کمنٹیٹر نے کہا ہے کہ کوہلی پر ذرا سی تنقید کے باعث انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور 54 سالہ کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی کے بارے میں ہزاروں اچھی باتیں کہنے کے باوجود جب میں نے ان پر تنقید کی جو کہ مجھے لگا کرنی چاہیے تو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں جو کہ کافی شرم کی بات ہے،

سائمن ڈول نے کہا کہ میں کوہلی کو ایک غیر معمولی کھلاڑی سمجھتا ہوں، تاہم جب میں اس کے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں بات کرتا ہوں تو میں نے محسوس کیا کہ وہ آؤٹ ہونے سے ڈرتے ہیں کیوں کہ وہ سوچتے ہیں کہ ان کے بعد پیچھے کون رہ جائے گا۔

سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ یہی بات میں نے کی تھی کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ مزید بہت ہونا چاہیے، بابر کے بارے میں بھی میں نے یہ بات کہی تھی تو اس نے مجھے کہا تھا کہ کوچز نے بھی اسے یہی کہا تھا۔

ڈول نے کہا کہ جب میں نے کوہلی پر اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے بھارت میں تنقید کی تو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ میرا نقطہ نظر ہمیشہ یہی رہا ہے کہ کوہلی کو آؤٹ ہونے کی فکر نہیں کرنی چاہیے اور لوگوں کو لگا کہ یہ شاید کوہلی کے بارے میں ایک غیر معمولی بری بات تھیْ

خیال رہے کہ ویرات کوہلی پر ان کے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ کمنٹیٹر سائمن ڈول نے بھی تنقید کی تھی۔ تاہم اس سیزن میں بھارتی بیٹر کی عمدہ کارکردگی کے بعد وہ ان کے معترف ہوگئے تھے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے