نیو یارک : امریکا میں ایک گالفر نے کھیل کے دوران ہٹ لگا کر اُڑنے والے پرندے کو جان سے مار ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس ویمنز اوپن میں ایک بدقسمت خاتون گولفر نے اپنی گیند سے ایک پرندے کی جان لے لی جس کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لنکاسٹر کنٹری کلب میں 12 ویں ہول مقابلے کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد یہ ایونٹ خبروں کی زینت بن گیا۔
یہ دن بدقسمت خاتون گولفر ایسیا گابسا کے لیے کافی مشکلات کھڑی کرگیا۔ اس دن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ایسیا گابسا کا شاٹ پہلی مرتبہ گرین پر لگا تھا۔
The 12th hole at Lancaster Country Club is NOT a birdie hole! #WomensUSOpenGolf pic.twitter.com/AOBZEoqQ7O
— Swing it and Ding it (@it_ding) May 30, 2024
ہوا یہ کہ بدقسمتی سے جرمن گولفر کے لیے سبز رنگ ہی نہیں آیا اور تیز شاٹ لگاتے ہوئے ان کی گیند اتفاقیہ طور پر ایک اڑتے ہوئے پرندے کو جا لگی جو اس کی موت کا باعث بن گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی تاہم کچھ لوگ اسے محض حادثہ قرار دے رہے ہیں۔