fbpx
خبریں

خیبرپختونخوا حکومت کا ہزاروں بچیوں کی اجتماعی شادی کرانے کا فیصلہ/ اردو ورثہ

خیبرپختونخوا حکومت نے جہیز فنڈز کی رقم سے صوبےکی 4ہزار بچیوں کی اجتماعی شادی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچیوں کی شادی کیلئے فی کس 2لاکھ روپےکی گرانٹ فراہم کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت سوشل سیکیورٹی فنڈز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سوشل سیکیورٹی فنڈز کے بہتر استعمال کیلئے نیا ماڈل وضع کرنےکی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہیز فنڈز کی رقم سے صوبےکی 4ہزار بچیوں کی اجتماعی شادی کروائی جائے گی اس متعلق تمام اضلاع سے مستحق بچیوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے کہا کہ بچیوں کو اتنی رقم دیں کہ شادی کے ساتھ روزگار کا بھی بندوبست کر سکیں، اجتماعی شادی کے پروگرام میں ہر ضلع کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ فراہم کیا جائے۔

وزیر اعلی نے ضرورت مند خصوصی افراد کو معیاری الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کرنے کی  ہدایت کی جب کہ زکوٰۃ کمیٹیوں کے ہر فورم پر کم از کم 3 خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کی  ہدایت کی۔

زکوٰة کمیٹی کی مدت 3 سےبڑھا کر 5سال کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا فلنتھراپک کنٹری بیوشن فنڈ کے قیام کی تجویز سےبھی  اتفاق اور متعلقہ قانون میں ترامیم کا مسودہ پیر تک پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے