fbpx
خبریں

رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ/ اردو ورثہ

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔

نوتال کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے خالد مگسی پر حملہ کیا جبکہ ان کے محافظوں کے جوابی حملے میں ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے رکن قومی اسمبلی حملے میں محفوظ رہے۔

صدر بی ای پی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا، گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خالد مگسی سے ٹیلی فونک رابطے میں خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ شکر ہے خالد مگسی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، ان پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے