fbpx
خبریں

سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا/ اردو ورثہ

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ سے متعلق قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے اسکواڈ کو منتخب کیا جارہا ہے۔

وقار یونس، باسط علی، سلمان بٹ کے بعد قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب کرلیا۔

کامران اکمل نے اپنے اسکواڈ سے فاسٹ بولر حارث رؤف کو باہر کردیا ہے جبکہ انہوں نے فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور عباس آفریدی کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بنائی ہے جبکہ جارح مزاج بیٹر افتخار احمد، اعظم خان اور عرفان خان نیازی کو لوئر مڈل آرڈر میں منتخب کیا ہے۔

سابق کرکٹر نے اسپنرز میں اسامہ میر، ابرار احمد کو شامل کیا ہے۔

کامران اکمل کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خاب، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، صائم ایوب یا ابرار احمد، عباس آفریدی، اسامہ میر یا عامر جمال شامل ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے