کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں حکمرانی ہوگی تو صرف آئین کے مطابق ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم تھک جائیں گے لیکن ہم جہاں پر بھی جلسے میں گئے انسانوں کا سمندر نظر آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک دن ایک مہینے کی نہیں ہمارے وارث اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔
دوسری جانب جے یو آئی رہنما غفور حیدری نے کہا کہ 1973 سے آج تک آئین کی چوکیداری کررہے ہیں اگر جے یو آئی نہ ہوتی تو آئین کا حلیہ بگڑ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، جینا ہے تو جینے کے لیے مرنا پڑے گا، مزاحمتی تحریک کا حصہ بننا پڑے گا۔
غفور حیدری نے کہا کہ جب قوموں پر مظالم ہوتے ہیں تو خواتین بھی نکلتی ہیں، وطن کے لییے خون دینا ہوگا پھر ان لٹیروں کا خاتمہ ہوگا۔