اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کرنیوالے جج ناصر جاوید رانا نے ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کرنیوالےجج کا 3 سالہ ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہوگیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
احتساب عدالت کے جج کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو مل گئیں، وہ پنجاب سے 3سال کیلئےاسلام آباد میں ڈیپوٹیشن تعینات تھے۔
جج ناصرجاوید کی عدالت میں صدر آصف زرداری ، نواز شریف سمیت دیگراہم کیسز زیرسماعت ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی اڈیالہ جیل میں بھی سماعت کررہے تھے۔
یاد رہے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ کیا ہے، اضافی چارج3 ماہ کے لیے دیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔