fbpx
خبریں

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر آرمی چیف کا اہم حکم/ اردو ورثہ

ایرانی آرمی چیف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کرےگی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت پر "افسوس” کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری جنرل ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رئیسی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے