تہران: ایران نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر اردن پر بھی حملہ کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اردن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے کیونکہ ایران کے متعدد ڈرونز کو اردن کے طیاروں نے تباہ کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اردن نے اپنی فضائیہ کو الرٹ کردیا ہے اور وہ اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی ایرانی طیارے یا ڈرون کو مار گرائیں گے۔
جس پر ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ جو بھی ایرانی ڈرون کو مار گرانے کیلئے اپنی فضائی حدود کھولے گا وہ بھی نشانہ بنے گا، اردن پر نظر رکھے ہوئے ہے، اسرائیلی حمایت پر اگلہ حملہ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔