fbpx
خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا/ اردو ورثہ

نیو یارک : آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 60رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے، جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 122 رنز بنا سکی۔

بھارت کے رشبھ پنت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری بنائی، جبکہ ہاردک پانڈیا 40 اور سوریا کمار 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیو یارک میں بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وارم اپ میچ

ابتدائی طور پر بھارتی بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، سنجو سمسن ایک رن بنا کر شریف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ابتدائی دھچکے کے بعد آنے والے کھلاڑی رشبھ پنت نے کپتان روہت شرما کے ساتھ بہترین پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے روہت شرما ساتویں اوور میں محمود اللہ کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 19 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے۔

رشبھ پنت نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھتے ہوئے ایک اور اہم شراکت میں نصف سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ 12 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر 44 رنز بنائے۔

رشبھ پنت بھارت کے لیے 32 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔

اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے 17ویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے شیوم دوبے (14) کے ساتھ ایک مختصر سی شراکت داری کی۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے جس میں ان کے چار چوکے شامل ہیں۔

بعد ازاں ہاردک پانڈیا نے بھارت کی بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور صرف 23 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے تیز رفتار 40 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنویر اسلام، محمود اللہ، شریف اسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 183 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے محمود اللہ کی اچھی اننگز کے باوجود 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 122 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی بالرز کے سامنے زیادہ تک نہ ٹھہر سکے، 8.2 اوورز میں صرف 41 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

محمود اللہ اور شکیب الحسن نے اوپننگ کرتے ہوئے تقریباً 10 اوورز تک بیٹنگ کی، محمود اللہ 28گیندوں پر 40 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے۔

شکیب الحسن بھی اسی اوور میں جسپریت بمراہ کی گیند کا شکار ہوگئے، جس سے مجموعی اسکور 116/7 ہوگیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ، محمد سراج، اکسر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا باقاعدہ آغاز آج میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے ہوگا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے