fbpx
خبریں

آئی ایم ایف مشن 16 مئی کو پاکستان پہنچے گا/ اردو ورثہ

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچ جائے گا، مشن کیساتھ آئندہ وفاقی بجٹ اورقرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا تکینکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ اورآئی ایم ایف کیساتھ نیا قرض پروگرام زیر غور آئے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے کچھ لوگ پاکستان پہنچ چکے ہیں، مشن کے چند ممبر وزارت خزانہ حکام سےملکر بجٹ پر کام کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن 10روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا، مشن کیساتھ آئندہ وفاقی بجٹ اورقرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئےمذاکرات شروع کرنےسےپہلےپاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کی تجویز پرشروع کی گئی تاجردوست اسکیم بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے سکیم کے تحت 31لاکھ تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئرافسران کےتبادلوں کے بعد ایف بی آرمیں غیرمعمولی صورتحال ہے ، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کرنیوالی ایف بی آر کی نئی اورکم تجربہ کارٹیم ہوگی۔

ایف بی آرکی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پرآئی ایم ایف کومطمئن کرناچیلنج ہوگا، ابتدائی 9ماہ میں پرائمری بجٹ سرپلس کےہدف میں ناکامی بھی مذاکرات کا ایجنڈا ہوگا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے