fbpx
خبریں

مصنوعی چمڑے کی درآمد پر کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف/ اردو ورثہ

کراچی میں مصنوعی چمڑے کی درآمد میں کروڑوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیس کروڑ روپے کے مصنوعی چمڑے کی درآمد میں ڈیوٹی چوری پکڑ لی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق کلیئرنگ ایجنسی نے مختلف جعلی کمپنیوں کے نام پر 22 کروڑ روپے کا مصنوعی چمڑا درآمد کیا جبکہ کلیئرنگ ایجنسی نے گیارہ کروڑ روپے کی ڈیوٹی چوری والا مصنوعی چمڑا مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

حکام کے مطابق ملزمان ڈیوٹی فری مصنوعی چمڑا درآمد کرکے دھوکہ دہی سے غیر قانونی فروخت کررہے تھے، عوامی ٹیکسٹائل، فراز انٹرپرائزز، پاک ایشیا کے رجسٹرڈ ایڈریس پر کارخانے موجود ہی نہیں تھے۔

حکام نے بتایا کہ دونوں کمپنیاں جعلی تھیں، صرف دستاویزات میں موجود تھیں، ایجنسی نے مختلف جعلی کمپنیوں کے نام پر22 کروڑ روپے کا مصنوعی چمڑا درآمد کیا۔

کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے مصنوعی چمڑے کی کھیپ بھی کراچی بندرگاہ پر پکڑی گئی ہے جس کے بعد کلیئرنگ ایجنٹ سمیت ان جعلی کمپنیوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے