fbpx
خبریں

کاش والدہ کی بات مان لیتا، افتخار ٹھاکر نے اپنے ساتھ سب کو رُلا دیا/ اردو ورثہ

اسٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ والدہ سے ہونے والی آخری ملاقات میں انہوں نے مجھے جانے سے روکا تھا، کیا معلوم تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر جانے والی ہیں۔

مشہور مزاح نگار اور اسٹیج کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے بارے میں رقت آمیز گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں اپنی والدہ کی ہر بات مانتا تھا لیکن ان کی آخری بات نہیں مانی، کیا معلوم تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلی جائیں گی یہ سوچ کر اب بہت دل دُکھتا ہے‘‘

اس موقع پر کامیڈین افتخار ٹھاکر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے یہ منظر دیکھ کر ساتھ وہاں موجود لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال سے چند دن قبل مجھے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے مری جانا تھا اور وہ مجھے روک رہی تھیں کہ مت جاؤ، مجھے بہت ضروری جانا تھا اس لیے میں والدہ کے پاس نہیں رُکا نہیں اور چلا گیا۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مری آرٹس کونسل پہنچنے کے بعد میں نے جب گھر پر فون کیا تو اطلاع ملی کہ والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، اس بات کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا کہ میں نے اس وقت ان کی بات نہیں مانی۔

اپنی مرحومہ بہن کا ذکر کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر جذباتی ہوگئے بتایا کہ میری بہن شاہین کا بھی انتقال ہوچکا ہے وہ اسلامی اسکالر تھیں اور ہمیشہ والدین کے ساتھ رہیں، میری بہن نے ہمیشہ ماں باپ کا خیال رکھا اور ان کی بھرپور خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اس بات پر اپنی بہن کا بہت شکر گزار ہوں لیکن افسوس کہ میں ان کی زندگی میں ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے