fbpx
خبریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 ، آئی سی سی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا/ ویب ڈیسک

آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان پہنچنے والی آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم م یں سینیئر منیجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔

آئی سی سی وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا جب کہ اسٹیڈیم کی منیجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دی گی۔ آئی سی سی وفد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

یہ وفد لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا بھی مرحلہ وار دورہ کرے گا اور آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں وفد کو جوائن کریں گے۔

ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ، فٹنس کیمپ کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے