fbpx
خبریں

بانی پی ٹی آئی کب تک رہا ہو جائیں گے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا/ ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک جیل سے باہر ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، بانی پی ٹی آئی کی مشاوت سے سب کام کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 13 اپریل کو پشین میں احتجاجی جلسہ کریں گے جب کہ گوجرانولہ میں اتحادی پارٹیوں کے ساتھ احتجاجی جلسہ کریں گے۔ ان جلسوں کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس حاصل کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بیان پر مجھے شکایت ہے۔ انہیں اپنا موقف جلسے کے بجائے پارٹی پلیٹ فارم پر پیش کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کے میگا پراجیکٹس کا آغاز جلد کرے گی۔ آئی جی، چیف سیکرٹری کی تقرری اور مرکز کے ذمے بقایاجات پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو ہماری حکومت کے یہ تحفظات دور کرنے چاہئیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے