کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے کے قریب گھر کے باہر دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ محمد اقبال نامی شہری کےگھر کے باہر دستی بم پھینکا گیا ہے، موٹرسائیکل سوار 4 افراد نے شہری اقبال کا پوچھا اور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے آپسی دشمنی کا لگتا ہے تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دستی بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں اقبال نامی شہری بھی شامل ہے۔
Comments
Follow Us