اسلام آباد : جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی انکےلیےکام ہورہاہے، پی ٹی آئی کو ملنے والے مثبت اشاروں کے نتائج سامنےآنےمیں وقت لگے گا۔
بانی پی آئی سے متعلق رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتاہےبانی پی ٹی ائی سے بات بنی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بانی اورپی ٹی آئی کےلیےکچھ نہ کچھ نرم گوشےاورمثبت اشارےہیں، الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی اس طرح نہیں بولتی تھی جس طرح اب بول رہی ہے۔
حافظ حمداللہ نے بتایا کہ میری اطلاع ہےنواز،شہباز اور پی پی قیادت کوپی ٹی آئی معاملے کا علم ہے، پی پی کواسی لیے حکومت میں لانے کی کوشش ہورہی ہےکہ اکٹھے جنگ لڑیں۔
ن لیگ کے حوالے سے سوال پر رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سےواسطہ پڑا اس لیےان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیرپکڑتےہیں اور منزل پرپہنچ کران میں سریا اورگاڈرآجاتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولاناسےکیا بات ہوئی، نوازشریف ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، خودمزاحمت،بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لیےاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں لےسکتی۔
رہنما نے کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان کو کیسے منائےگی، وہ کرسی کے لیے سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن ہی میں رہیں گے۔
گندم اسکینڈل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہےگندم امپورٹ جیسےبڑےاسکینڈل طاقتور اور بااثر لوگ کرتےہیں، اےآروائی نیوز پر آیاتوہمیں اندازہ ہواگندم امپورٹ میں کیا کچھ ہواہے، ایک ہیرےنےگندم منگوائی دوسرےنے اسکینڈل پر کمیٹی بنادی، جب بھی بڑےاسکینڈل پرکمیشن یاکمیٹی بنائیں تواس کا مطلب ہے’’مٹی پاؤ‘‘۔