fbpx
خبریں

کراچی، گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج/ اردو ورثہ

کراچی: سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مقتول ولاگر سعد علی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ولاگر سعد علی کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں مقتول ولاگر سعد علی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ گارڈ، سیکیورٹی کمپنی، سرینہ موبائل مارکیٹ ذمہ داروں کیخلاف درج کیا گیا، مقتول ولاگر پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق شہریوں کی رائے لینے سرینہ موبائل مارکیٹ گیا تھا، جسے گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سعد احمد نامی نوجوان سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اسے ویڈیو بنانے سے منع کیا، نہ رکنے پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ تیموریہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار 35 سالہ گارڈ کی شناخت احمد گل ولد زواتا خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے کہا کہ گارڈ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے پاس موجود ٹرپل ٹو قبضے میں لے لی گئی ہے۔ گارڈ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے