fbpx
خبریں

جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی اسرائیلی بمباری جاری، مزید 8 فلسطینی شہید/ اردو ورثہ

اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت پر بمباری کرکے مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دیر البلاح میں گھرپر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 8 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 37 ہزار 127 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی گئی ہے، روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 8ماہ بعد جنگ بندی کی قرارداد منظور کی گئی، ووٹنگ کے عمل میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس نے حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کرلے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔

قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی، ذرائع کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے منظور کیا تھا۔

اس حوالے سے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں کو روک رہا ہے۔

امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ نے کہا کہ حماس کو جنگ بندی کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک37ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے