fbpx
خبریں

بابر اعظم ڈاٹ بال بہت کم کھیلتے ہیں، فخر زمان/ ویب ڈیسک

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ڈاٹ بال بہت کم کھیلتے ہیں۔

اوپنر بیٹر فخر زمان سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ تقریباً 7 سے 8 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ کا پسندیدہ اوپننگ پارٹنر کون سا ہے؟

فخر زمان نے کہا کہ میں تقریباً 11 سے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ اوپننگ کرچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ وہ ڈاٹ بال کم کھیلتے ہیں تو آپ پر دباؤ نہیں آتا۔

فخر زمان نے کہا کہ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتا ہوں اور میرا کام یہی ہوتا ہے کہ پارٹںر کے لیے آسان بناؤں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب بھی بابر کے ساتھ کھیلا تو وہ میرے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم اسٹرائیک روٹیٹ کرتے ہیں اور لوز بال پر باؤنڈری لگاتے ہیں جسے دیکھ کر مزہ آتا ہے کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس کی وکٹیں صحیح نہیں ہوتیں اس پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن بابر وہاں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہیں جس سے ہم سیکھتے ہیں اور یہ بھی پتا چلتا ہے کہ بابر اعظم کس لیول کے پلیئر ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے