fbpx
خبریں

پورا گاؤں زمین میں دفن ہو گیا، رونگٹے کھڑی کر دینے والی حقیقت، تصاویر دیکھیں/ ویب ڈیسک

ایک پورا گاؤں زمین میں ریت تلے دھنس کر دفن ہو گیا ہے یہ ایسی حقیقت ہے جس کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔

گھر چھوٹا ہو یا بڑا، کچا ہو یا پکا، شہر میں ہو یا گاؤں کوئی بھی شخص اپنے خوابوں کی زمین پر بنے گھر کو چھوڑ کر نہیں جاتا ہے لیکن کچھ مافوق الفطرت واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ جنہیں لوگ جنات اور بھوتوں کے بد اثرات سے تعبیر کرتے ہیں اور مارے خوف کے محبت سے بنائے اور بسائے گئے اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی خوفناک گاؤں کی سیر کرا رہے ہیں جس میں پورا گاؤں زمین میں دفن ہو گیا۔ اس کے گھر انسانوں سے خالی ہیں لیکن ان میں ریت بھری ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس عجیب الخلقت جگہ کو دیکھنے ذوق وشوق سے آتے ہیں۔

یہ عجائب دنیا ترقی یافتہ دبئی کے مضافات میں واقعہ ایک شہر المدام ہے، دبئی سے لگ بھگ 60 کلومیٹر اور شارجہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے اور اسی شہر سے ملحقہ ایک چھوٹی مگر ڈراؤنی چھوٹی بستی ہے جو اب تقریباً ریت میں دفن ہو چکی ہے۔ یہاں آدم ہے نہ آدم زاد صرف پُر ہول سناٹوں کا راج ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کبھی یہاں پر قطبی قبیلے کے لوگ رہتے تھے جو یہاں موجود تین اہم قبائل میں سے ایک تھا لیکن دو دہائی قبل اچانک یہاں کے لوگوں نے اپنے گاؤں کو خالی کر دیا اور ویران چھوڑ کر چل پڑے۔

اس گاؤں کے لوگ یہ جگہ چھوڑ کر کہاں گئے اس بارے میں تو اب تک کوئی واضح نہیں ہوسکا لیکن مقامی کہانیوں کے مطابق بُرے جن بھوتوں نے قبضہ کر کے اس گاؤں کے لوگوں کو ان کے اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ المدام میں کچھ مافوق الفطرت واقعات رونما ہوئے تھے تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ واقعات کیا تھے۔ اس گاؤں کی تصاویر پر نظر ڈالی جائے تو اس میں ایک جیسے گھروں کی دو قطاریں بنی ہوئی ہیں جس کے ایک سرے پر مسجد ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھر 1970 کی دہائی کے آخر  یا 1980 کی دہائی کے اوائل میں ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حصے کے طور پر بنائے گئے تھے جو اب تک خاصی اچھی حالت میں ہیں۔ ان کی نہ صرف دیواریں بالکل ٹھیک بلکہ رنگ وروغن بھی کافی حد تک پہلے کی طرح موجود ہے تاہم یہ خوبصورت گھر انسانوں سے خالی اور صحرائی ریت سے بھرے ہوئے ہیں۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے کہا کہ یہاں کی ریت گھروں میں داخل ہو جاتی ہے یہ ریت کی فطرت ہے یا اس میں کچھ اور معاملہ ہے ہے، یہ ہم نہیں جانتے، تاہم بہت سے لوگ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ ریت کے اندر کوئی پراسرار چیز ہے جو گھروں میں گھس جاتی ہے لیکن کیا ہے اس کی حقیقت سے کوئی واقف نہیں۔

وجہ مافوق الفطرت واقعات ہوں یا جنات کی کوئی شرارت اب تک یہ سربستہ راز ہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ بھوتوں اور جنات کے ڈر پورے گاؤں کو رہائشیوں نے راتوں رات خالی کر دیا تھا جو اب ایک ویران اور دل دہلا دینے والے منظر کی صورت میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔

اپنی غیر معمولی شہرت کے باعث اب یہ دبئی کے مشہور مقامات میں شامل ہو چکا ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے آتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا پر متحرک افراد اس کا نظارہ کرتے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے