fbpx
خبریں

سعودی عرب میں نماز عیدالفطر کا وقت مقرر/ ویب ڈیسک

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آئندہ ہفتے منگل یا بدھ کو عید کا تہوار منایا جائے گا اس روز مملکت میں نماز عید کا ایک وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔

غی رملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز  ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کے ریجنل دفاتر میں ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کو 29 واں روزہ ہوگا اگر اس روز مملکت کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آ گیا تو عید منگل بصورت دیگر بدھ کے روز ہوگی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے