بھارت کے مہاراشٹر میں مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز ہنگولی کے قریب کا علاقہ تھا۔بہت سے افراد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے صبح 6 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگولی ضلع میں زلزلے کے دو جھٹکوں کو محسوس کیا گیا، زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر 3.6 سے 4.5 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارت کے ہنگولی ضلع میں آج صبح 06 بجے سے صبح 09 بجے تک زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کا اکھاڑا بالاپور ہے اور اس کی شدت ہنگولی پربھنی ناندیڑ ضلع کے تینوں گاؤں میں محسوس کی گئی۔
زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ڈنڈے گاؤں میں سیمنٹ کے کئی گھروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔